the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
(ایجنسیز)




شام کے زیر محاصرہ یرموک کیمپ میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں تک انسانی بنیادوں پر رسائی کی اجازت مل گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان پناہ گزینوں تک رسائی دو ہفتوں کے وقفے کے بعد ممکن ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کی بہبود کیلیے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے ترجمان کرس گنیس کے مطابق یرموک کیمپ میں منگل کے روز سے فلسطینی پناہ گزینوں کیلیے خوراک کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔

اب تک خوراک کے 465 تھیلوں اور ڈبل روٹی، جیم کے علاوہ چھوٹے بچوں کیلیے پولیو سے بچاو کی 2000 خوراکیں فراہ کیے گئے ہیں۔ واضح رہے فلسطینی پناہ گزین یرموک میں جولائی 2013 سے زیر محاصرہ ہیں۔ ماضی میں یہ کیمپ ایک لاکھ ستر ہزار پناہ گزینوں



کا مرکز تھا اور اب اس میں 18000 پناہ گزین موجود ہیں۔

جبکہ ہزاروں شامی شہری ان کے علاوہ ہیں۔ اس کیمپ میں ہزاروں افلاس اور بھوک زدہ افراد قطاروں میں لگ کر کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے متعلقہ ذمہ دار کا کہنا ہے کہ'' اب تک فراہم کی گئی اشیائے خورد و نوش اس کیمپ کلیلے کافی نہیں ہیں۔'' انہوں نے مزید کہا ہمیں متاثرین تک رسائی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل متفقہ طور پر درخواست کر چکی ہے کہ تمام متعلقہ فریق یرموک میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان پہنچانے کیلیے سازگار ماحول کا اہتمام رکھیں۔ اس کیمپ میں تقریبا دو سو افراد دوران محاصرہ ہلاک ہو چکے ہیں۔جن میں سے 128 بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.